3 جنوری، 2016، 1:58 PM

ہندوستانی شہر پٹھان کوٹ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر /11 اہلکار ہلاک

ہندوستانی شہر پٹھان کوٹ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر /11 اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر پٹھانکوٹ میں ایئر بیس میں دہشت گردوں اور انڈین فورسز کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ شروع ہو گیا اب تک 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن میں فوج کا ایک کرنل بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر پٹھانکوٹ میں ایئر بیس میں دہشت گردوں اور انڈین فورسز کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ شروع ہو گیا اب تک 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جن میں فوج کا ایک کرنل بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دو دہشت گرد تاحال ایئر بیس میں موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے لیفٹیننٹ کرنل نیران جان کمار ، ڈیفنس سروسز کور کے 6 اہلکار، انڈین ائیر فورس کے 2 اہلکار جبکہ ائیر فورس ایلیٹ کمانڈوز کے 2 اہلکار شامل ہیں۔ پٹھان کوٹ کے ایئر بیس سے اتوار کی صبح ایک بار پھر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پٹھان کوٹ میں ہندوستان کے ایئر بیس پر حملہ ہوا تھا، کل شام ہندوستانی فورسز نے آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں 4 حملہ آوروں اور 2 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا.

News ID 1860792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha