10 جنوری، 2016، 12:10 AM

بھارتی وزیر اعظم کا پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ

بھارتی وزیر اعظم کا پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے سرحدی مقامات کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے سرحدی مقامات کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے اس موقع پر بھارتی آرمی چیف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پٹھان کوٹ پہنچے، ایئر بیس کے دورے میں آرمی چیف اور دیگر سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو پٹھان کوٹ آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
مودی نے فضائی جائزے میں پٹھان کوٹ کے سرحدی علاقوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر پٹھان کوٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی، دو جنوری کو ہونے والے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہوئے تھے جبکہ 6 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

News ID 1860953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha