مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے حملے سے متعلق معلومات پاکستانی ہم منصب کو فراہم کردی ہیں اور بھارت پاکستان کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے سے متعلق معلومات پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ کو فراہم کردی ہیں اور بھارت اس بات کی توقع کر رہا ہے کہ پاکستان اس پر فوری ایکشن لے گا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی معلومات موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی جانب سے دی گئی معلومات پر غور کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان کا کہنا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر نے حملے سے متعلق معلومات پاکستانی ہم منصب کو فراہم کردی ہیں اور بھارت پاکستان کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے.
News ID 1860838
آپ کا تبصرہ