2 جنوری، 2016، 7:09 PM

پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث

پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث

بھارتی اخبار " انڈیا ٹوڈے" کی رپورٹ کے مطابق پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔ بھارتی اخبار " انڈیا ٹوڈے" کی رپورٹ کے مطابق پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے دسمبر میں کالعدم لشکر طیبہ،جیش محمد اور حزب المجاہدین کے رہنما وں سے آزاد کشمیر میں ملاقات کرکے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔حملے کیلئے چھ دہشتگردوں کو 30 دسمبر 2015 کو گرداسپور بارڈر کے ذریعے بھارت میں داخل کیا گیا ۔رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو بہاولپور میں تربیت فراہم کی گئی اور انھیں پٹھانکوٹ ائیربیس میں لڑاکا طیاروں کو تباہ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا۔سیکورٹی فورسز نے مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اے کے 47رائفلرز،ہینڈ گرینیڈ اور جی پی ایس ٹریکر قبضے میں لیے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق یکم جنوری کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے انڈین ائیرفورس،این ایس جی اور پنجاب پولیس کو ممکنہ حملے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ادھر بھارتی سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملہ کرنے والے دہشتگرد سرحد پار اپنے معاونین سے مسلسل رابطے میں رہے اور حملے کیلئے استعمال کی گئی کار منگوانے کیلئے پاکستان کے موبائل نمبر پر کال کی گئی

News ID 1860774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha