مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں تصدیق کی ہے کہ وہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر براک اوبامہ کا روس میں خیرمقدم کریں گے۔ ولادی میر پیوٹن نے پیرو کے دارالحکومت لیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا، 'نومنتخب صدر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ امریکہ اور روس کے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں، میں نے بھی ان سے یہی کہا، تاہم ابھی اس حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی کہ ہم کہاں اور کب ملیں گے'۔
روسی صدر نے مزید بتایا کہ انھوں نے اتوار 20 نومبر کو لیما میں ہونے والی ملاقات کے دوران 'مشترکہ کاموں' کے حوالے سے اوبامہ کا شکریہ ادا کیا۔ پیوٹن کا کہنا تھا، 'میں نے اوبامہ کو بتایا کہ جب بھی وہ آنا چاہیں، ہمیں انھیں روس میں دیکھ کر خوشی ہوگی'۔
آپ کا تبصرہ