15 نومبر، 2016، 9:26 PM

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت منسوخ

مصر کی عدالت نے سابق صدر مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی عدالت نے سابق صدر مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل سابق مصری صدر محمد مرسی کو قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات قطر کو فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم عمر قید کی سزا برقرار ہے۔ یاد رہے کہ محمد مرسی کو اس سے قبل دیگر مقدمات میں سزائے موت سمیت عمر قید کی سزا دی جاچکی ہے جب کہ 2013 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اس وقت کے آرمی کے سربراہ اور موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

News ID 1868339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha