مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے علاقے ناصر نگر میں نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے متعدد گھروں اور 2مندروں کو آگ لگا دی ہے۔ چند روز قبل بھی اسی علاقے میں اقلیتی برادری کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے علاقے ناصر نگر میں نامعلوم حملہ آوروں نے 6 گھروں اور 2چھوٹے مندروں کو آگ لگائی اور فرار ہوگئے ہیں۔ چند روز قبل بھی کچھ لوگوں نے فیس بک کی متنازع پوسٹ پر اسی علاقے میں 15مندروں اور 20سے زائد گھروں کو نذر آتش کردیا تھا۔ پولیس نے 44افراد کو واردات کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔
بنگلہ دیش کے علاقے ناصر نگر میں نامعلوم افراد نے ہندو برادری کے متعدد گھروں اور 2مندروں کو آگ لگا دی ہے۔
News ID 1868106
آپ کا تبصرہ