مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی ماؤں کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں ملا کریں گی۔اسپین کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گيا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے دوران مردوں کو بھی خواتین کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹی دی جائے کیونکہ ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے جس پر پارلیمنٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا، بل کے حق میں 173 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے جب کہ 2 جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین میں بچے کی پیدائش پرباپ کو تنخواہ کے ساتھ 13 روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم اب وہ بھی ماؤں کی طرح 4 ماہ کی چھٹیاں حاصل کرسکیں گے۔
اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی ماؤں کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں ملا کریں گی۔
News ID 1867794
آپ کا تبصرہ