21 اکتوبر، 2016، 3:27 PM

کرکوک کے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ/ 4 ایرانی ٹیکنشین سمیت 16 افراد شہید

کرکوک کے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ/  4 ایرانی ٹیکنشین سمیت 16 افراد شہید

عراق کے صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں نے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوگئے جن میں 4 ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  عراق کے صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں نے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوگئے جن میں 4 ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے کرکوک میں پولیس کے سابق سینٹر اورمحلہ التسعین کے ایک سکیورٹی مرکز  پر بھی  حملہ کیا ہے داعش دہشت گردوں نے الدبس شہر کے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ کرکے 16 افراد کو شہید کردیا جن میں 4 ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیںادھر الدبس کے میئر کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو پاور پلانٹ کے سامنے اڑا دیا  جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید ہوگئے۔

News ID 1867737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha