12 اکتوبر، 2016، 3:36 PM

نائیجیریا کی فوج کے حملے میں 20 حسینی عزادار شہید ہوگئے

نائیجیریا کی  فوج کے حملے میں  20 حسینی عزادار شہید ہوگئے

نائجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ نائجیریا کی فوج نے نویں محرم کو بھی کیڈونا شہر کے مخۃلف حصوں میں متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھا گرفتار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

گذشتہ برس بھی نائجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی  پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کردیا تھا نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی بھی زخمی ہوگئے تھے جنھیں  فوج نے گرفتار کرکے خفیہ مقام پر نظر بند کررکھا ہے۔

News ID 1867545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha