امریکی ریاست بالٹی مور میں فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی

امریکی ریاست بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست بالٹی مور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست بالٹی مور کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس حکام کےمطابق حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور یہ رواں ہفتے مزدوروں کے دن کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، 2 حملہ آوروں نے چھوٹی پستول جب کہ ایک نے بڑی پستول سے حملہ کیا تاہم پولیس کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ ادھر امریکن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن کے علاقے بالنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کرنے والے 20 سالہ ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

News Code 1867160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =