10 ستمبر، 2016، 12:41 AM

ہندوستان کا کشمیر میں اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کا کشمیر میں اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ہندوستانی حکام نے کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام نے کشمیر میں آئندہ دو روز کے دوران اضافی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابقہندوستانی فوج کے سربراہ  جنرل دلبیر سنگھ نے وادی کے ان چار اضلاع کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دو ماہ سے شدید عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے۔جنرل سنگھ کو جنرل آفیسر کمانڈنگ آف چنار کور کے لیفٹیننٹ جنرل ستیش دو نے سکیورٹی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ ادھر وادی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اننت ناگ، پلوامہ، کلگم، بڈگام ،شوپیاں، پامپور، اوانتیپورا، ترل، بارامولا، پتن اور پلہالن کے علاوہ سری نگر میں کرفیو میں سختی کر دی گئی ہے۔

News ID 1866807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha