6 ستمبر، 2016، 12:10 PM

ایتھوپیا کی ایک جیل میں آگ لگنے کے باعث 23 افراد ہلاک

ایتھوپیا کی ایک جیل میں آگ لگنے کے باعث 23 افراد ہلاک

افریقی کے ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں سیاسی قیدیوں کے لیے بنائی گئی جیل میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی  کے ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں سیاسی قیدیوں کے لیے بنائی گئی جیل میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایتھوپیا کے سرکاری حکام کے مطابق آتشزدگی ادیس ابابا میں قائم قیلینتو کی جیل میں لگي جس کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ اس سے قبل حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ جیل میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک اور6 زخمی ہوئے ہیں۔ اب حکام نے تصدیق کی کہ واقعے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔

News ID 1866723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha