17 اگست، 2016، 12:05 PM

کشمیر میں 2 ہندوستانی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

کشمیر میں 2 ہندوستانی فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکےضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ہندوستانی فوج کے 5 افسرزخمی بھی ہوئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکےضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 2 فوجی  اور ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ  ہندوستانی فوج کے 5 افسرزخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت علاقے میں فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ حملہ آورں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔ہندوستانی  فوجی قافلے کو بارہ مولا کے خواجہ باغ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایس ایس پی بارہ مولا امتیازشیخ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے میں وہ پولیس اہلکار بھی زد میں آئے جو وہاں موجود تھے۔

News ID 1866269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha