مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں مسلح افراد نے مسجد کے پیش نماز سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ امریکی پولیس کے مطابق 55 سالہ پیش امام مولانا اخون جی اور ان کے 64 سالہ نائب تھارا الدین کو نامعلوم مسلح شخص نے پیچھے سے فائرنگ کرکے زخمی کیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جاسکا اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
امریکہ میں مسلح افراد نے مسجد کے پیش نماز سمیت 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔
News ID 1866203
آپ کا تبصرہ