مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سےیمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم پر پردہ ڈالنے کے بعد یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کی تنظیم نے بان کی مون کے خلاف شکایت پر مبنی بیان جاری کیا ہے جس پر سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں سے دستخط کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے نہتے عوام کی حمایت ہر انسان کا اسلامی، سماجی ،اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے یمن کے عوام پر سعودی عرب کی وحشیانہ بربریت اور جارحیت کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ یمن میں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت ،انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
لہذا یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء تنظیم نے اپنے انسانی ، اسلامی اور اخلاقی فریضہ کے پیش نظر بان کی مون کی یمن میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر غفلت اور پردہ پوشی کے سلسلے میں ایک لینک بنایا ہے جس پر سیاسی، سماجی اور دینی تنظیمیں دستخط کرکے اپنے انسانی ، اخلاقی و اسلامی فریضہ کو پورا کریں۔
وَسَیَعْلَمُ الَّذِینَ ظَلَمُوا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَنْقَلِبُونَ
سوره شعرا- آیه ۲۲۷
لینک : https://www.dropbox.com/s/pahcjckis8eyz7w/Ban%20Ki%20Moon.pdf?dl=0
آپ کا تبصرہ