مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستا کے شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کوئٹہ میں فائرنگ کا پہلا واقعہ سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح دہشت گردوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس میں سوار 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کوئٹہ میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ شالکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ کوئٹہ میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ پولیس نے دونوں واقعات کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستا کے شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1865091
آپ کا تبصرہ