18 جون، 2016، 1:53 AM

بوکوحرام کے حملے میں 18 خواتین ہلاک

بوکوحرام کے حملے میں 18 خواتین ہلاک

نائیجریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک گاؤں پر فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرکے 18 خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ایک گاؤں پر فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرکے 18 خواتین کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نائیجیریا کے گاؤں میں بوکو حرام نے متعدد بار حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے جب کہ حملوں کے دوران سیکڑوں خواتین کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔

News ID 1864816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha