مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجریا میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام سے منسلک 400 سے زائد دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے کرنل اونیما نوچوکو نے کہا کہ 2 ہفتوں تک جاری اس آپریشن میں ہونے والی یہ گرفتاریاں شمال مشرقی نائیجریا میں حالیہ مہینوں کے دوران بوکوحرام کے دہشت گردوں کی سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔اس مہم کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ہدف بنا کر فضائی اور زمینی کارروائیاں کی گئیں۔کرنل نوچوکو کے مطابق فوج نے بوکو حرام کے 167 دہشت گرد، 67 عورتیں اور 173 بچے پکڑے ہیں۔ عورتیں اور بچے دہشت گردوں کے خاندان کے افراد ہیں۔ عورتوں اور بچوں کوتفتیش کے بعد بے گھر افراد کیمپوں کے عہدے داروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے گذشتہ 8 سال کی دہشت گردی کے دوران 20 ہزار افراد کو ہلاک کیاہے۔
نائیجریا میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے فوجیوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام سے منسلک 400 سے زائد دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔
News ID 1877434
آپ کا تبصرہ