شنگھائی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ میں 4 افراد زخمی

چین کے  شہر شنگھائی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر بم دھماکوں کے نتیجے میں4 مسافر زخمی ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایشیا ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے  شہر شنگھائی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر بم دھماکوں کے نتیجے میں4 مسافر زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے جانچ پڑتال کے کاﺅنٹر کے قریب دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں4 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق دھماکے سے فلائیٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

News Code 1864733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha