مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کے شمال مغرب میں پژاک دہشت گرد گروہ کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمزہ سید الشہداء یونٹ کو خفیہ اداروں نے سردشت میں 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی ۔ جس کے بعد حمزہ سید الشہداء یونٹ نے کارروائی کی جس کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سپاہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سپاہ کے مطابق علاقہ کے عوام اور سکیورٹی اداروں نے باہمی تعاون کے ساتھ دشمن کی معاندانہ حرکتوں کو زیر نظر رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں سے استفادہ کررہے ہیں لیکن ایرانی سکیورٹی دستے دشمن کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنادیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ