مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایرانی سپاہ کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ضد انقلاب دہشت گردوں نے صوبہ کردستان کے مریوان علاقہ میں ایران کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا ہے جس کا انھیں سخت توان ادا کرنا پڑےگا۔
بیان کے مطابق عالمی سامراجی طاقتوں سے وابستہ دہشت گردوں نے صوبہ کردستان میں مریوان کے علاقہ میں سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں بھی متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور بعض دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سپاہ کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو اس حملے کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گآ۔
آپ کا تبصرہ