13 نومبر، 2024، 3:11 PM

ملائیشیا کا صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ملائیشیا کا صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

ملائیشیا کے وزیراعظم نے غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت کو روکنے کے لئے صیہونی حکومت کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ اور لبنان میں جاری جارحیت کے باعث صیہونی حکومت پر فوری ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کی ایک سال سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے، ہمیں فوری طور پر اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی نافذ کرنی چاہیے۔" 

انور ابراہیم نے فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (UNRWA) کی سرگرمیوں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حکومتوں کو فلسطینیوں کی حمایت میں UNRWA کے اہم کردار کے لئے غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے واضح کیا کہ غزہ، لبنان، ایران، عراق، یمن اور شام پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔

انہوں نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں (یونیفل) پر صیہونی فوج کے حملے کی بھی مذمت کی۔

News ID 1928103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha