مہر خبررساں ایجنسی الاخبار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی میں لبنانی مفادات کے تحفظ کا بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے بارے مجوزہ شقوں کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ کوئی عاقل انسان دشمن کی شرائط کے مطابق اپنے خلاف تجویز کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے لیے امریکی نمائندے سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ ابھی تک اس حوالے سے ہمیں کوئی تفصیلات نہیں ملی ہیں۔
تحریک امل کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ضاحیہ اور دیگر علاقوں پر مسلسل حملے کررہا ہے۔ حملوں کے سایے میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات نہیں ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ