مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے ایران پر حملے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے۔
ایران پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے اور امریکی حکومت کی اولین ترجیح مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے فوجیوں کا تحفظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل نے مطلع کیا تھا کہ وہ اس کارروائی کو اپنی دفاعی ضرورت سمجھتا ہے۔
صدر ٹرمپ اور ان کی حکومت نے امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہم اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
روبیو نے خبردار کیا کہ میں بالکل واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ ایران کو امریکی مفادات یا امریکی افواج کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ