مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی حکومت کو پیغام بھیجنے کے بارے میں غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائیل کو کسی بھی ملک کے ذریعے کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے۔ یہ دعوی سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔
اس سے پہلے قبرص کے ایک اخبار سائپرس میل نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے قبرص کے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک پیغام اسرائیلی حکومت تک پہنچائیں۔
بقائی نے اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔
آپ کا تبصرہ