19 ستمبر، 2011، 6:59 PM

سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ کا ملک کے شمال مغرب میں شرپسندوں کے اصلی مرکز پر قبضہ

سپاہ کا ملک کے شمال مغرب میں شرپسندوں کے اصلی مرکز پر قبضہ

مہر نیوز- 19 ستمبر 2011ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کے شمال مغرب میں سر دشت کے سرحدی علاقہ میں شر پسندوں اور دہشت گردوں کے اصلی مرکز پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ کے شعبہ کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملک کے شمال مغرب میں سر دشت کے سرحدی علاقہ میں شر پسندوں اور دہشت گردوں کے اصلی مرکز پر قبضہ کرلیا ہے۔ سپاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حمزہ سید الشہداء کمانڈ  کے  غیور اور بہادر جوانوں نے ایک کا رروائی کے دوران سر دشت کے سرحدی علاقہ میں شرپسندوں اور ضد انقلاب دہشت گردوں کے مرکز پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ بیان کے مطابق سپاہ کا اس وقت اس علاقہ پر مکمل کنٹرول ہے۔

News ID 1412134

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha