5 جون، 2016، 6:05 PM

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 200ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 200ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔تاہم آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ۔
آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہزاروں گھروں اور عمارتوں کو خالی اوراسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ فائربرگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابوپانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں تاہم آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

News ID 1864517

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha