مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ھرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بناےت ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نااہل ہیں اور وہ امریکی صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ہیلری کلنٹن نے نیوجرسی میں صدارتی مہم کے دوران ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو نااہل اور فراڈی قراردیا۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ درج کر رہے ہیں، ٹرمپ کے اپنے ملازمین نے گواہی دی کہ ٹرمپ یونیورسٹی ایک جعل ساز اسکیم تھی جس کے ذریعے ٹرمپ نے محنت کرنے والے لوگوں کے خرچے پر خود کو فائدہ پہنچایا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود ایک فراڈ ہے۔
وہ اُسی طرح امریکیوں کودھوکہ دے رہےہیں جس طرح انہوں نے اپنی یونیورسٹی میں طالب علموں کو داخلہ دے کر دھوکہ دیا تھا،ایک کے بعد ایک مسئلے کو ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ٹرمپ جیسا نااہل شخص امریکہ کا صدر نہیں بن سکتا ۔
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بناےت ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نااہل ہیں اور وہ امریکی صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
News ID 1864467
آپ کا تبصرہ