مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سروے کے مطابق ہیلری کو 46اور ٹرمپ کو 35 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے ۔ امریکہ میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ امیدواروں کے حوالے سے کیے گئےنئے سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ کی مقبولیت گر گئی ہے ۔
سروے کے دوران ایک ہزار چار سو اکیس افراد سے رائے لی گئی۔ جن میں سے چھیالیس فیصد ووٹرز نے ہیلری کلنٹن اور پینتیس فیصد ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے ۔ اسطرح ہیلری کلنٹن گیارہ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔
امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سروے کے مطابق ہیلری کو 46اور ٹرمپ کو 35 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے ۔
News ID 1864491
آپ کا تبصرہ