مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز اور ایپسوس ادارے کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے پتہ چلتا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں حملے کے بعد ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آرلینڈو حملے کے بعد منگل کو جاری کیے گئے پانچ روزہ سروے کے نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن کو 44 اعشاریہ 6 فیصد ووٹرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 33 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے تاہم ہیلری کلنٹن اب بھی 11 اعشاریہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔
پانچ روز قبل ہیلری کو ٹرمپ کے خلاف 13 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ۔ سروے کے دوران 22 فیصد ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ہیلری اور ٹرمپ دونوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
آرلینڈو حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ہیلری کلنٹن نے مسلم مخالف بیان پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں حملے کے بعد ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
News ID 1864763
آپ کا تبصرہ