امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

امریکہ نےسعودی عرب کی طرف سے یمن پر کلسٹر بموں کے حملوں اور ان سےعام شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےآرٹی نیوز کےحوالے سے قنل کیا ہے کہ امریکہ نےسعودی عرب کی طرف سے یمن پر کلسٹر بموں کے حملوں اور ان سےعام شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب عام شہریوں اور مزاحمتکاروں میں فرق نہیں کر رہا اور بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

News Code 1864346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =