پاکستان کا چين سے ڈرون طیارے خریدنے کا فیصلہ

پاکستان نے چين سے فوجی ڈرون طیارے سی ایچ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے چين سے فوجی ڈرون طیارے سی ایچ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ، مصر ، سعودی عرب، نائیجریا اور متحدہ عرب امارات نے یہ طیارہ خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین اپنی اور غیر ملکی خریداروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 200 ڈرون فراہم کرے گا۔ مغربی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت کئی عرب ممالک کا چین سے ڈرون طیارے خریدنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان  سی ایچ سیریز کے ڈرونز کا مستقل خریدار بن گیا ہے اور اب وہ چین کے ساتھ سی ایچ ۔4s طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات کر رہا ہے ۔

News Code 1863495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =