22 اپریل، 2016، 3:17 PM

ترکی نے مزید 5000 دہشت گرد شام میں بھیج دیئے ہیں

ترکی نے مزید 5000 دہشت گرد شام میں بھیج دیئے ہیں

شام کے وزیر اعظم نے ترکی پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے مزید 5000 دہشت گرد شام میں داخل کردیئے ہیں ترکی اور سعودی عرب کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی  نے ترکی پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے مزید 5000 دہشت گرد شام میں داخل کردیئے ہیں ترکی اور سعودی عرب کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں۔

شامی وویر اعظم نے کہا کہ ترکی نے ادلب سرحد سے 5 ہزار دہشت گرد شام میں داخل کئے ہیں اور ترکی مسلسل دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

شامی وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی، سعودی عرب، قطر اور بعض یورپی ممالک جیسے فرانس  اور برطانیہ کو شام کے بحران کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ اپنے ممالک سے مسلسل دہشت گردوں کا شام روانہ کررہے ہیں۔

اس سے قبل شام کے وزیر خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ترکی مسلسل دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1863487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha