مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ایران کی خارجہ اسٹراٹیجک پالیسی کے سربراہ کمال خرازی سے ملاقات میں شام کے عفرین شہر پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح شام میں دہشت گردوں کی بدستور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں ترکی کے پالیسی میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی ہے ترکی مسلسل دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ ترکی اپنے مخالفین کو کچلنے اور شامی حکومت کے مخالفین کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔ اس ملاقات میں کمال خرازی نے بھی دہشت گردوں پر شامی حکومت، عوام اور فوجی کی کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر بشار اسد
عفرین پر ترکی کے حملے کی مذمت/ ترکی ماضی کی طرح اب بھی دہشت گردوں کا حامی
شام کے صدر بشار اسد نے شام کے عفرین شہر پر ترکی کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ماضی کی طرح شام میں دہشت گردوں کی بدستور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
News ID 1878207
آپ کا تبصرہ