بیلجیئم پولیس نے پیرس حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

بیلجیم پولیس نے پیرس اور برسلز میں دہشت گردی کے حملوں میں مطلوب اہم دہشت گرد محمد ابرینی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم پولیس نے پیرس اور برسلز میں دہشت گردی کے حملوں میں مطلوب اہم دہشت گرد محمد ابرینی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیلجیئم کے پبلک  پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ نومبر میں پیرس کے دہشت گردی حملوں میں ملوث اہم  ملزم محمد ابرینی کو برسلز سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مطلوبہ ملزم نہ صرف پیرس بلکہ بیلجیئم کے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے جب کہ برسلز میں چھاپوں کے دوران اس کے علاوہ کچھ دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابرینی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس کی فوٹیج 22 مارچ کو دیگر 2 خود کش بمباروں کے ساتھ برسلز ایئر پورٹ کے سیکورٹی کیمروں میں دیکھی جا سکتی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ابرینی کے علاوہ اس تصویر میں  نظر آنے والے تیسرے خود کش بمبار اسامہ کریام کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پیرس حملوں کے بعد محمد ابرینی کواس وقت  یورپ بھر میں انتہائی مطلوب ملزم قرار دیا گیا تھا جب اسے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

News Code 1863162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =