مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کی عدالت نے پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث مشتبہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث ملزم صالح عبدالسلام کے خلاف بیلجیئم کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ساتھی صفین ایاری کو بھی پولیس پر فائرنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان نے عدالتی سماعت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ صالح عبدالسلام کے خلاف ایک مقدمہ فرانس میں بھی درج ہے۔ بیلجیئم کی عدالت سے سزا پانے والے صالح عبدالسلام نومبر 2015 کے پیرس حملوں کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انھیں دہشت گردی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ صالح عبدالسلام کو مارچ 2016 میں برسلز کے علاقے فوریسٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ چار ماہ سے مفرور تھا۔
بیلجیئم کی عدالت نے پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث مشتبہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1880245
آپ کا تبصرہ