مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔اطلاعات کےمطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کارکے خفیہ خانوں سے 14 پستول ، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزارراؤنڈز،49 میگزین، 16 کلینک راڈ اور 3 اسپرنگ انجیکٹربرآمد کی گئی۔ ڈی ایس پی جاوید اخترجتوئی کے مطابق دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادریوسف زئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔
پاکستانی پولیس نے خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
News ID 1862973
آپ کا تبصرہ