مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست عراقی پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔عراقی وزیر اعظم نے وزراء کے قلمدانوں اور ان کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ اس فہرست کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان اور دفاع خالد العبیدی کے علاوہ تمام وزراء کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ وزير خارجہ ابراہیم جعفری کی جگہ شریف علی کو نئے وزير خارجہ کے عہدے کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ ادھر عراق کے ممتاز روحانی رہنما مقتدی صدر نے عراق کی نئی کابینہ کے وزراء کے نام پیش کئے جانے کے بعد اپنا احتجاج خۃم کردیا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست عراقی پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔
News ID 1862964
آپ کا تبصرہ