مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں مقتدی صدر کی کال پر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زوردیا ہے کہ وہ وزیر اعظم حیدرالعبادی کی نئی کابینہ کو رائے اعتماد دیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عوام سے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ پر دباؤ ڈالنے کے لئے مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے پارلیمنٹ کے اسپیکر سلییم الجبوری کی برطرفی اور وزیر اعظم حیدراالعبادی کے مؤاخذہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں مقتدی صدر کی کال پر بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرہ ہوا ہے جس میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے نمائندوں پر زوردیا ہے کہ وہ وزیر اعظم حیدرالعبادی کی نئی کابینہ کو رائے اعتماد دیں۔
News ID 1863583
آپ کا تبصرہ