30 مارچ، 2016، 1:43 PM

افغانستان میں امریکی ایف 16طیارہ گر کر تباہ

افغانستان میں امریکی ایف 16طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کے بگرام ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد قریب ہی میں امریکی ایف 16طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے بگرام ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد قریب ہی میں امریکی ایف 16طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔  پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک کے مطابق اتحادی افواج نے پائلٹ کواپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیاجہاں طبی امدادجاری ہے ۔ بیان کے مطابق حادثہ منگل کی شام ساڑھے چا ربجے پیش آیا جس کے بعد اتحادی افواج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔
پیٹرکک کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ،اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں تاہم کسی حملے کی تردید کی ۔ واضح رہے کہ بگرام ایئربیس امریکی فوج کا افغانستان میں سب بڑا بیس کیمپ ہے جو دارلحکومت کابل سے شمال مشرق میں واقع ہے جبکہ اعدادوشمار کے مطابق9800امریکی فوجی تاحال افغانستان میں موجود ہیں۔

News ID 1862923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha