مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خائن اور خونخوار وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیلی ہم منصب اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں شام پر فوجی حملے کی درخواست کی ہے۔
اسپوٹنک نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے اسرائیلی حکام پر زوردیا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کی صورت میں اسرائیل بھی شام کے خلاف فوجی کارروائی کرے تاکہ بشار اسد کی حکومت کو طاقت کےزور پر گرادیا جا سکے۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ترکی نے شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے پہلے دہشت گردوں کا سہرا لیا اور دہشت گردوں کی شکست کے بعد اب طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ترکی اور سعودی عرب دونوں فلسطین کے مسئلہ میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ