22 جنوری، 2016، 7:28 PM

نیتن یاہو

سعودی عرب اسرائیل کا اتحادی،قابل اعتماد اور دوست ملک

سعودی عرب اسرائیل کا اتحادی،قابل اعتماد اور دوست ملک

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایران کے بارے میں سعودی عرب سے درس حاصل کرنا چاہیے سعودی عرب اسرائیل کا اتحادی ،دوست اور قابل اعتماد ملک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے یورپی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایران کے بارے میں سعودی عرب سے درس حاصل کرنا چاہیے سعودی عرب اسرائیل کا اتحادی ،دوست اور قابل اعتماد ملک ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکہ کو اپنے اتحادی ممالک کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور علاقہ میں اسرائیل کی فوجی برتری کو قائم رکھنے کے لئے اسرائيل کو مزید پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرنے چاہییں ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب ایران کی مخالفت کررہا ہے مغربی ممالک کو بھی اسی طرح ایران کے خلاف اقدام کرنا چاہیے سعودی عرب اسرائیلی مفادات میں اہم قدم اٹھا رہا ہے سعودی عرب اسرائیل کا بہترین دوست ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم ہونے کے نتیجے میں ایران کا منجمد پیسہ ایران کو مل جائے گا جس کے نتیجے میں اس کی اقتصادی طاقت بڑھ جائے گی اور وہ حزب اللہ جیسے گروپوں کی بھر پور حمایت کرکے اسرائیل کو کمزور کرنے کی کوشش کرےگا۔ اسرائیلی وزير اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اسراغیل کا دوست ، اتحادی اور قابل اعتماد ملک ہے اور وہ علاقہ میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ دے رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب دونوں نے ایران کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کی شدید مخالفت کی تھی اور گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا لیکن انھیں اپنے اس شوم منصوبے میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1861255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha