مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پانامہ لیکس کی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب کے خونخوار، امریکہ اور اسرائیل نواز بادشاہ ملک سلمان نے 2015 میں اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم کے لئے 80 ملین ڈالر امداد فراہم کی۔
پانامہ لیکس کی دستاویزات کے مطابق اسرائیل میں مارچ 2015 میں ہونے والے انتخابات میں سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ ملک سلمان نے اسرائیل کے خونخوار وزير اعظم کو انتخابات کے لئے 80 ملین ڈالر ادا کئے ہیں۔ پانامہ لیکس کے مطابق شامی نژاد اسپانوی شخص محمد ایاد کیالی نے سعودی بادشاہ کے مبلغ کو ایک صہیونی سرمایہ دار بنام ٹیڈی ساقی کے حساب میں منتقل کیا اور اس صہیونی سرمایہ دار نے اس مبلغ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم پرخرچ کیا۔
آپ کا تبصرہ