مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کیمرون کی مارکیٹ میں 2 خود کش بم حملوں میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے میمی کی مارکیٹ میں خود کش حملوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ کیمرون کے فوجی ترجمان کے مطابق 2 حملہ آورمقامی مارکیٹ میں داخل ہوئے اور خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 19 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
شمالی کیمرون کی مارکیٹ میں 2 خود کش بم حملوں میں 19 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1861955
آپ کا تبصرہ