کیمرون میں 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک

کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمرون کے شمالی حصے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کیمرون میں نائیجیریا کی سرحد کے قریبی گاؤں بوڈو میں یکے بعد دیگرے تین خود کش حملے کئے گئے، پہلا حملہ ایک مارکیٹ کے قریب کیا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا حملہ مارکیٹ کے اندر اور داخلی راستے پر کیا گیا۔ کیمرون کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1861346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =