مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے علاقے چاڈ جزیرے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے جزیرے چاڈ کے ایک مصروف بازار میں یکے بعد دیگرے 3 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گرد تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے زائد فوجی اہلکاروں کو سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
نائجیریا کے علاقے چاڈ جزیرے میں یکے بعد دیگرے 3 خود کش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1860093
آپ کا تبصرہ