16 مئی، 2016، 8:06 AM

بغداد میں گیس پلانٹ پر خود کش حملوں میں 14 افراد ہلاک

بغداد میں گیس پلانٹ پر خود کش حملوں میں 14 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں گیس پلانٹ پر خود کش حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں گیس پلانٹ پر خود کش حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراق کے  دارالحکومت بغداد کے قریب گیس پلانٹ پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گیس پلانٹ کے دروازے کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے بعد چھ دہشت گرد اندر داخل ہوئے جنہوں نے  خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، گیس پلانٹ میں داخل ہونے کے بعد وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں کچھ حملہ آور دہشت گرد مارے گئے جب کہ باقی حملہ آوروں نے خود کودھماکے سے اڑالیا۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جسے سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News ID 1864035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha