اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے حزب اللہ کی طاقت و قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی آٹھویں برسی کی تقریب  سازمان تبلیغات اسلامی کے حوزہ ہنری میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین شیخ الاسلام نے حزب اللہ کی طاقت و قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پر ہے۔شیخ الاسلام نے کہا کہ عماد مغنیہ کی شخصیت بڑي اہم شخصیت تھی اور وہ عظیم صلاحیتوں کے مالک تھے ۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ حزب اللہ کو اسرائيل پر انٹیلیجنس کی برتری کے علاوہ جذبہ ایمان کی برتری بھی حاصل ہے اور اسرائیل کا چپہ چپہ آج حزب اللہ کے ایک لاکھ میزائلوں کے نشانے پرہے۔

News Code 1861936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =