مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی امداد اور استقامت میں ایران اور روس کے اہم نقش کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس نے شامی عوام کی استقامت و امداد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ شامی صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ دہشت گردوں کی شکست در حقیقت ان کے حامیوں کی شکست ہے جن میں سر فہرست سعودی عرب ہے ۔ سعودی عرب کی ایران کے خلاف برہمی کی اصل وجہ یہی ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ایران اور روس کی وجہ سے شکست کا سامنا ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ دہشت گردی سعودی عرب کو بھی نہیں چھوڑیں گے دہشت گردی علاقائی اور عالمی سطح پر ایک سنجیدہ خطرہ ہے جس کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر داخلہ رحمانی فضلی نے اس سے قبل شام کے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ،علاقائي اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ